کینیڈا کا سگریٹ نوشی کی روک تھام کیلئے نیا اقدام

15  جون‬‮  2022

کینیڈین حکومت کی جانب سے ملک میں سگریٹ نوشی کی روک تھام کے لیے ایک اور نئے اقدام کا آغاز کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، کینیڈا سگریٹ نوشی کی روک تھام کے لیے سگریٹ کے پیکٹ کے بجائے ہر ایک سگریٹ پر صحت سے متعلق وارننگ پرنٹ کروانے والا دنیا کا پہلا ملک ہے۔رپورٹ کے مطابق، کینیڈا کے ایک وفاقی وزیر نے جمعے کے روز یہ کہا ہے کہ سگریٹ نوشی کی روک تھام کے لیے سگریٹ کے پیکٹ کے بجائے ہر ایک سگریٹ پر صحت سے متعلق وارننگ پرنٹ کروائی جائے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کینیڈا نے2001 میں بھی ، سگریٹ کے پیکٹس پر سگریٹ نوشی کے صحت پر مضر اثرات کے بارے میں تصویری وارننگز پرنٹ کرکے عالمی سطح پر آگاہی مہم کے ایک نئے انداز کو متعارف کروایا تھا۔مینٹل ہیلتھ اینڈ ایڈِکشن منسٹر کیرولین بینیٹ نے اس اقدام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’13 فیصد کینیڈینز جوکہ باقاعدگی سے سگریٹ نوشی کرتے ہیں، یہ اقدام ان کے لیے پرانا ہو گیا ہے‘۔

اُنہوں نے کہا کہ’سگریٹ نوشی کی روک تھام کے لیےسگریٹ کے پیکٹ کے بجائے ہر ایک سگریٹ پر صحت سے متعلق وارننگ پرنٹ کروانے سے اس بات کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی کہ یہ ضروری پیغامات لوگوں تک پہنچیں، بشمول ایسے نوجوانوں کے، جو اکثر سماجی حالات اور پریشانی میں مبتلا ہونے کی وجہ سے ایک پیکٹ پر چھپی ہوئی ہیلتھ وارننگ کو نظر انداز کردیتے ہیں‘۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved