فرانس میں جنگی اسلحہ کی نمائش، پاکستانی سٹال پر غیرملکیوں کا اظہار دلچسپی

15  جون‬‮  2022

فرانس کے شہر پیرس میں 5 روزہ جدید اسلحہ کی نمائش جاری ہے۔ یہ نمائش 13 جون سے لیکر 17 جون تک جاری رہے گی۔ 

 نمائش میں دنیا کے 100 سے زائد ممالک نے شرکت کی ہے۔ نمائش میں مختلف ممالک اپنے ملک میں تیار ہونے والا اسلحہ نمائش کے لیے پیش کررہے ہیں۔

نمائش میں ہر قسم اور ساخت کا اسلحہ فروخت کے لیے دستیاب ہے۔ پاکستان کی واہ آرڈیننس فیکٹر نے بھی اپنا تیار شدہ اسلحہ نمائش کے لیے پیش کردیا ہے۔

پاکستان کے سٹال پر ہر قسم کا بڑا اور چھوٹا اسلحہ نمائش اور فروخت کے لیے موجود ہے۔

 بتایا گیا ہے کہ غیرملکی خریدار پاکستان کے سٹال پر موجود اسلحہ میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved