امریکہ، بھارت، اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کا نیا اتحاد قائم

16  جون‬‮  2022

امریکہ، بھارت، اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کا نیا اتحاد قائم ہوگیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن کے دورہ مغربی ایشیاء کے دوران ورچوئل کانفرنس منعقد ہوگی، جس میں بھارت ، اسرائیل، امریکہ اور متحدہ عرب امارات کے سربراہان شریک ہوں گے۔ اجلاس میں غذائی تحفظ کو لاحق خطرات اور دیگر شعبوں میں تعاون پر بات چیت کی جائے گی۔

امریکی عہدیدار کے مطابق آئی ٹو یو ٹو نامی اس اتحاد میں آئی ٹو بھارت اور اسرائیل کیلئے جبکہ یو ٹو امریکہ اور متحدہ عرب امارات کیلئے ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ  بھارت صارفین کی بہت بڑی مارکیٹ ہے، ساتھ ہی ساتھ یہ جدید ٹیکنالوجی اور انتہائی مطلوب پراڈکٹس کا تیار کنندہ بھی ہے۔

نیڈ پرائس نے کہا کہ ٹیکنالوجی، کاروبار، ماحولیات، کورونا وبا اور سکیورٹی کے شعبوں میں یہ ممالک مل کر کام کر سکتے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved