بی جے پی قیادت کی جانب سے توہین رسالت ﷺ پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کا بھارت سے بڑا مطالبہ

16  جون‬‮  2022

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارتی حکومت سے مسلمانوں کیخلاف کریک ڈاؤن بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے جاری بیان میں بھارتی مسلمانوں پرتشدد کی مذمت کرتے ہوئے مودی سرکار سے مسلمانوں پرتشدد بند کرنے اورکریک ڈاؤن ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا تھا کہ امتیازی سلوک کیخلاف آواز اٹھانے والے مسلمانوں پربھارتی حکومت کریک ڈاؤن کررہی ہے۔ بلاجواز گرفتاریاں اورگھروں کی مسماری انسانی حقوق کے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ایمنسٹی انٹر نیشنل نے مظاہرین کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ بھی کیا۔

بھارت کے مختلف شہروں میں توہین رسالت ﷺ کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔اترپردیش کے شہر الہٰ باد میں ویلفیئر پارٹی کے رہنما محمد جاوید کوگرفتار اور ان کا گھربھی  مسمار کردیا گیا جبکہ مظالم کیخلاف احتجاج کرنے والی آفرین فاطمہ کا گھر بھی گرا دیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved