افغان طالبا ن نے خواتین کو کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی، افغان کرکٹ بورڈ کے سربراہ نے کہا ہے کہ خواتین کرکٹرز کی تمام ضروریات پوری کریں گے ۔
افغان کرکٹ بورڈ کے نومنتخب چیئرمین میر واعظ اشرف نے کہا ہے افغانستان میں خواتین کو کرکٹ کھیلنے کی اجازت ہے ۔
میر واعظ اشرف نے اسٹاف میٹنگ میں کہا کہ خواتین کی کرکٹ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی بڑی ضروریات میں سے ایک ہے اور ہم اس پر کام کرنے کیلئے پُرعزم ہیں۔میر واعظ اشرف کا مزید کہنا تھا کہ ہماری خواتین ٹیم معمول کے مطابق کرکٹ کھیلے گی اور ہم خواتین کرکٹرز کی تمام بنیادی ضروریات پوری کریں گے اور انہیں سہولیات فراہم کریں گے۔
“All eyes on bilateral ties” @MirwaisAshraf16 in a meeting with ACB Managers
More: 👇https://t.co/2Q0TKeUXai pic.twitter.com/IF25OQozhS
— Afghanistan Cricket Board (@ACBofficials) November 24, 2021
یاد رہے کہ اس سے قبل آئی سی سی نے افغانستان میں طالبان کی جانب سے خواتین کھلاڑیوں پر پابندی لگائے جانے کے بعد کرکٹ معاملات کی دیکھ بھال کیلئے ایک ورکنگ گروپ تشکیل دیا تھا۔خیال رہے کہ افغانستان میں طالبان کی حکومت کے بعد طالبان کے ثقافتی کمیشن کے نائب سربراہ احمداللہ واثق نے آسٹریلوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ خواتین کو کرکٹ سمیت کسی بھی ایسے کھیل کی اجازت نہیں دیں گے جس میں ان کا جسم اور چہرہ ڈھکا ہوا نہ ہو ۔