بلاول بلنکن ملاقات، امریکہ کا معنی خیز ردعمل سامنے آ گیا

17  جون‬‮  2022

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ پاکستان کی نئی ​​حکومت کے نمائندوں سے ملنے کے چند مواقع ملے ہیں اور گزشتہ ماہ بلنکن بلاول ملاقات میں پہلی بار اچھی اور تعمیری بات چیت ہوئی۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ ہمیں نئی پاکستانی حکومت کے نمائندوں سے ملنےکے چند مواقع ملے ہیں، گزشتہ ماہ  بلنکن کوپاکستانی ہم منصب سے ملنے کا موقع ملا، پہلی بار یہ بہت اچھی اور تعمیری بات چیت تھی، ملاقات میں غذائی تحفظ کے مسئلے سمیت تمام مسائل پربات ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارا شراکت دار ہے، ہم اس شراکت داری کو آگے بڑھانے کےطریقے تلاش کریں گے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بھارت میں بی جے پی سرکار کی جانب سے مسلمانوں کے گھروں کو گرائے جانے کی مذمت  کی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے بی جے پی کے دو عہدیداروں کے جارحانہ تبصروں کی مذمت کی ہے، خوشی ہوئی کہ پارٹی نے عوامی طورپر ان تبصروں کی مذمت کی، ہم مذہبی یا عقیدے کی آزادی سمیت انسانی حقوق کےمسائل پرسینئرسطح پر انگیج رہتے ہیں، ہم بھارت کو انسانی حقوق کے احترام کو فروغ دینےکی ترغیب دیتے ہیں۔

نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ ہرملک ماسکو کےساتھ مختلف تعلقات رکھتا ہے اور دیگر ممالک ماسکوکے ساتھ اپنے تعلقات کو نئی شکل دیتے ہیں، یہ بتدریج عمل ہے، روس کے ساتھ بھارت کے تعلقات کئی دہائیوں کےدوران استوار ہوئے، روس سے تیل کی خریداری پربھارتی شراکت داروں سے متعدد بار بات چیت کی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved