وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے تخفیف غربت سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ جن کی ماہانہ آمدنی 50 ہزار روپے سے کم ہے وہ احساس راشن رعایت پروگرام میں رجسٹرڈ ہو سکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ احساس راشن رعایت پروگرام ٹارگٹڈسبسڈی ،غربت کے خاتمے کیلئے ہے، 120 ارب روپے کے پروگرام سے 2کروڑ خاندان مستفید ہوں گے۔ڈاکٹرثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ شفافیت کو اس پروگرام میں ملحوظ خاطر رکھا جائے گا، مستحق خاندانوں ،کریانہ دکانداروں کی الگ سے رجسٹریشن کر رہے ہیں۔
احساس راشن رعایت پروگرام میں گھرانوں کی رجسٹریشن کیلیئے8171سروس شروع ہوگئی ہے۔رجسٹریشن کیلیئےگھرکا کوئی ایک فرد اپناشناختی کارڈنمبر8171پر اس موبائل سم سےبھیجےجواسکےنام رجسٹرہو۔کریانہ دکانداروں کی رجسٹریشن بھی جاری ہےمگر وہ صرف ویب سائٹ سےہی رجسٹرہوسکتےہیں۔https://t.co/M3tCXALnUW pic.twitter.com/ET8E7NK4V4
— Sania Nishtar (@SaniaNishtar) November 23, 2021
ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ عالمی سطح پر مہنگائی سے پاکستان بھی متاثر ہے ، جب تک مہنگائی ہے، حکومت متحرک ہے کہ اس کا توڑ لایا جائے، حکومت نے اسی لیے احساس راشن رعایت پروگرام شروع کیا ہے،احساس راشن رعایت پروگرام کے تحت مستحق گھرانوں 6 چیزوں پر کو ایک ہزار کی رعایت ملے گی۔ان کا کہنا تھا کہ اتنی تیزی سے اتنا بڑا پروگرام دنیا میں کبھی نہیں آیا، پروگرام کامیاب ہونے پر سبسڈی 6 چیزوں تک بڑھا دی جائے گی۔
ڈاکٹرثانیہ نشتر نے کہا کہ سروے میں لوگوں کی آمدن نہیں پوچھتے، سروے میں دیکھا جاتا ہے کہ گھر کچا پکا ہے لوگ کیسےہیں، جس گھرانےکی آمدن50ہزارتک ہے، وہ بھی اپلائی کرسکتے ہیں، ایک چھت کےنیچے 3 بھائی رہتے ہیں تو وہ 3 گھرانے کاؤنٹ ہوں گے۔