روس سے آلو کے بدلے گندم درآمد کرنے کی تجویز

17  جون‬‮  2022

آلو کے بدلے روس سے گندم درآمد کرنے کی تجویز پر وفاقی وزارت تجارت نے ٹی سی پی کو جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے۔

پی ایف وی اے کے سرپرست اعلیٰ وحید احمد کے مطابق امسال پاکستان میں آلو کی بمپر کراپ ہوئی ہے اور 7.5 ملین ٹن آلو کی پیداوار میں سے 4 ملین ٹن کی مقامی طلب پوری کرکے 3.5 ملین ٹن سرپلس آلو روس کو درآمد کرکے بدلے میں گندم منگوائی جا سکتی ہے۔

وفاقی وزارت تجارت نے پی ایف وی اے کی تجویز پر غور کے لیے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کو جائزہ لینے کی ہدایت کر دی ہے۔

روس کو آلو برآمد کرکے گندم درآمد کرنے سے زرمبادلہ کی بچت ہوگی، آلو کی سرپلس پیداوار کی روس کو برآمد سے کاشتکاروں کو فائدہ ہوگا، روس کو پاکستان سے آلو کی برآمد کے حوالے سے ٹی سی پی کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved