روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ برائے حج کے حوالے سے سعودی سفیر کا اسلام آباد ایئرپورٹ کا دورہ

17  جون‬‮  2022

روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے ذریعے حجاج کرام کا سعودی عرب روانگی کا سلسلہ جاری ہے، سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کے دورے کے دوران سہولیات کا جائزہ لیا۔
نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے دورہ کیا، ائیر پورٹ پر تعینات عملے سے بات چیت بھی کی۔ سعودی سفیر کا کہنا تھا روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے ذریعے چھے ہزار سے زائد حجاج کرام کو سعودی عرب بھجوایا جا چکا ہے۔ آئندہ پاکستان کے دیگر شہروں میں بھی اسکا دائرہ کار بڑھایا جائے گا۔
ڈائریکٹر روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ منصور شاہد کا کہنا تھا کہ حج آپریشن چار زوالحجہ تک جاری رہے گا، مجموعی طور پر پندرہ ہزار حجاج کو پروجیکٹ کے ذریعے بھجوایا جائے گا۔
دوسری جانب سعودی عرب جانے والے حجاج کرام روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ سے انتہائی مطمئین دکھائی دیئے۔ سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور وزیر مزہبی امور کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا۔
اسلام آباد ایئرپورٹ پرہونے والے اس اہم اجلاس میں روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے ذریعے حجاج کو سہولت فراہم کرنے کے حوالے سے وزیر مذہبی امور اور سعودی سفیر نے اظہار خیال کیا۔ وفاقی وزیر نے اس موقع پر آگاہ کیا کہ وفاقی حکومت نے حج کرایوں میں کمی کی ہے۔ وزیر اور سفیر نے IIAP میں کئے گئے انتظامات کو سراہا اور اطمینان کا اظہار کیا۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ آئی آئی اے پی سے مکہ جانے والے کل حجاج کی تعداد 14,007 ہے۔ آئی آئی اے پی سے چلنے والی کل پروازیں 42، پی آئی اے کی 18 پروازیں، سعودی ایئر لائن کی بھی 18 پروازیں، ایئر بلیو کی 04 پروازیں اور سیرین ایئر کی 02 پروازیں ہوں گی۔
اسلام آباد انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر عازمین حج کی ایمی گریشن اور پری کلیئرنس کیلئے قائم خصوصی کاونٹر قائم کردیئے گئے، 10کاونٹر لاونج A2میں قائم کئے گئے ہیں۔ایئرپورٹ ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد سے فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے جانے والے عازمین کی ایمیگریشن سعودی عملہ کرے گا۔
روڈ ٹو مکہ نصوبے کے تحت پی آئی اے کی پہلی پرواز 6 جون کو اسلام آباد سے مدینہ کیلئے روانہ ہوگی۔ اسلام آباد سے 41 پروازیں آپریٹ ہوں گی، جن میں 18پی آئی اے کی پروازیں، 18سعودی ایئرلائن کی،5نجی ایئرلائن کی پروازیں آپریٹ کی جائے گی۔ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت سسٹم کو سعودی عرب سے منسلک کردیا گیا ہے۔
یاد رہے روڈ ٹومکہ منصوبے کے تحت 2019ء میں اسلام آباد سے عازمین حج نے استفادہ حاصل کیا تھا، اسلام آباد ایئرپورٹ پرروڈ ٹو مکہ منصوبے کے لئے سعودی ایمی گریشن عملے کو تمام تر سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

روڈ ٹو مکہ منصوبے کی خاص بات یہ ہے کہ اس کے تحت امیگریشن کا تمام عمل سعودی عرب روانگی کے وقت ہوائی اڈے پر ہی مکمل کر لیا جاتا ہے، اور سعودی عرب پہنچنے پر دوبارہ امیگریشن کی ضرورت نہیں ہوتی۔ حجاج کرام، عمرہ زائرین اور سیاحوں سمیت دیگر حلقوں کی جانب سے اس منصوبے کو بہت سراہا جا رہا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved