سندھ حکومت نے ذخیرہ اندوزمافیا کے خلاف کاروائی نہ کی تو ہم مداخلت کریں گے، وزیراعظم

25  ‬‮نومبر‬‮  2021

وزیراعظم عمران خان نےکہا ہے کہ اگر سندھ حکومت نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف موثر کاروائی نہ کی تو وفاقی حکومت مداخلت کر سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کو ملک میں گندم اور کھاد کے اسٹاک کے حوالے سے جائزہ اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ 6.6 ملین میٹرک ٹن سرکاری گندم کا اسٹاک دستیاب ہے۔ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے  وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں اشیا ضروریہ کی کوئی قلت نہیں، ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر عوام دشمن ہیں، ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، ان کھاد بنانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے جو مافیاز کے ساتھ مل کر مصنوعی قلت پیدا کر رہے ہیں جس کی وجہ سے قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ مافیا زصارفین کے مفاد کا خیال رکھنے کی بجائے ناجائزمنافع خوری میں مصروف ہیں، چینی کے شعبے کیلئے بنائے گئے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کو کھاد کی صنعت کیلئے بھی استعمال کیا جائے۔اس موقع پر وزیراعظم نےکہا کہ اگر سندھ حکومت نے عوام دشمن مافیاز کے خلاف موثر کاروائی نہ کی تو وفاقی حکومت مداخلت کر سکتی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved