بنگلادیش میں بارشوں سے تباہی، آسمانی بجلی گرنے سے 21 افراد ہلاک

18  جون‬‮  2022

بنگلادیش میں مون سون بارشوں نے تباہی مچادی ہے، آسمانی بجلی گرنے سے 21  افراد ہلاک  ہوگئے۔

مون سون بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب سے 40 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔

بنگلادیشی پولیس کا کہنا ہےکہ مختلف علاقوں میں جمعےکی دوپہر سے اب تک آسمانی بجلی گرنے سے 21 افراد ہلاک ہوئے ہیں جب کہ 4 افراد لینڈ سلائیڈنگ اور دیگر واقعات میں بھی جان سےگئے، مرنے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق بارشوں کے بعد دریاؤں میں پانی کی سطح تیزی سے بلند ہو رہی ہے اور  بھارتی سرحد سے ملحقہ علاقوں میں شدید سیلاب کا خطرہ ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved