بھارت میں فوج کیخلاف مظاہرے،کئی علاقوں میں انٹرنیٹ سروس معطل

18  جون‬‮  2022

بھارت میں فوجی بھرتیوں سے متعلق نئے متنازع نظام کے خلاف احتجاج کے باعث کئی علاقوں میں انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی۔

بھارت میں فوجی بھرتیوں سے متعلق نئے متنازع نظام کے خلاف احتجاج کئی شہروں تک پھیل گیا جس کے باعث بھارت میں سوشل میڈیا ویب سائٹس بھی بلاک کر دی گئیں۔

حکام نے فوجی بھرتیوں کے نئے اور متنازع حکومتی منصوبے کے خلاف احتجاج اور پرتشدد مظاہروں کو روکنے میں ناکامی پر عوامی اجتماعات روکنے کے لیے کئی علاقوں میں انٹرنیٹ سروس معطل کی۔

مقامی پولیس کے مطابق مشرقی ریاست کے 38 میں سے 15 اضلاع میں سماجی رابطے کی معروف ویب سائٹس سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو بھی بلاک کردیا گیا ہے جبکہ پولیس نے 250 افراد کو ہنگامہ آرائی کے الزام میں گرفتار بھی کر لیا۔

دوسری جانب مظاہرین کا کہنا ہے کہ احتجاج کرنے والوں کے خلاف پولیس ضرورت سے زیادہ طاقت کا استعمال کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں متنازع حکومتی پالیسی کے خلاف ریاست بہار، تلنگانہ، اتر پردیش اور مغربی بنگال میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے جاری ہیں، جن میں ہزاروں افراد شریک ہیں۔

مختصر مدت کے لیے فوج میں بھرتی کرنے کی مودی حکومت کی متنازع پالیسی کو ملک بھر میں شدید تنقید کا سامنا ہے۔

بھارت میں پرتشدد واقعات کی حالیہ لہر میں ایک شخص ہلاک اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں۔ علاوہ ازیں مشعل افراد نے بوگیوں کو آگ لگانے کے علاوہ کئی ریلوے املاک جلا دی ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved