جعلی اکاؤنٹس کیس، آصف زرداری 29 ستمبر کو طلب

24  ستمبر‬‮  2021

اسلام آباد کی احتساب عدالت سے جاری  کیا گیاطلبی کا سمن بلاول  ہاؤس کراچی کے پتے پر ارسال کردیا گیاہے جس میں سابق صدر آصف علی زرداری کو 29 ستمبر 2021ء بدھ کے روز صبح ساڑھے آٹھ بجے احتساب عدالت نمبر 3 میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق فیک اکاؤنٹس کیس میں 8 ارب روپے سے زائد رقم کی  مشکوک ٹرانزکشنز کے حوالے سے دائر کئے گئے ضمنی ریفرنس میں فردجرم عائد کرنے کیلئے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے فروری 2021ء سے میں سابق صدر کی طبی بنیادوں پر ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست منظور کی تھی اور اس کیس میں آصف علی زرداری  کے مبینہ فرنٹ مین مشتاق احمد کو عدالت اشتہاری قرار دے چکی ہے ۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved