مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عوام کو پٹرول کیلئے قطار میں کھڑا کر دینا صرف بے حسی اور نااہلی نہیں، بلکہ ظلم کی انتہا ہے۔
پٹرول بحران پر بیان میں مریم نواز نے کہا کہ عوام کو آٹا چینی اور اب پٹرول کے لیے قطاروں میں کھڑا کر دینا صرف بے حسی اور نااہلی نہیں ہے، یہ ظلم کی انتہا ہے، خلقِ خدا رُل رہی ہے، تڑپ رہی ہے مگر مجال ہے، ظالم حکومت کو کوئی فرق پڑے۔ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر نے مزید کہا کہ ایک دن بھی عوام پر ظلم و قیامت ڈھانے والے عمران خان کو عوام کی تکلیف پر پریشان ہوتے نہیں دیکھا۔
پاکستان کے عوام کو آٹا چینی اور اب پٹرول کے لیے قطاروں میں کھڑا کر دینا صرف بے حسی اور نااہلی نہیں،ظلم کی انتہا ہے۔خلقِ خدا رُل رہی ہے، تڑپ رہی ہے مگر مجال ہے ظالم حکومت کو کوئی فرق پڑے؟ایک دن بھی عوام پر ظلم و قیامت ڈھانے والے عمران خان کو عوام کی تکلیف پر پریشان ہوتے نہیں دیکھا
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) November 25, 2021
مریم نواز نے مختلف پیٹرول پمپس پر عوام کے رش کی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ تصاویر صرف پیٹرول کے لیے قطاروں کی نہیں بلکہ عوام کے کرب، تکلیف اور بے بے بسی کی داستان ہے، دعا ہے ان قطاروں میں عمران خان، ان کو مسلط کرنے والے اور ان کے وفاقی وزرا بھی کھڑے ہوں تاکہ انہیں پتہ چلے کہ عوام پر کیا قیامت ٹوٹی ہے، یہ ہے وہ ذلت جو چند روز کے اقتدار کے لیے عمران خان نے کمائی ہے۔
لاھور، اسلام آباد، گجرانوالہ کی یہ تصاویر صرف پیٹرول کے لیے قطاروں کی نہیں بلکہ عوام کے کرب، تکلیف اور بے بے بسی کی داستان ہے۔ میری دعا ہے انھی قطاروں میں عمران خان، اسکو مسلط کرنے والے اور وزرا بھی کھڑے ہوں تاکہ انھیں پتہ چلے کہ عوام پر کیا قیامت ٹوٹی ہے۔ pic.twitter.com/PKdUu9w6Bp
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) November 25, 2021
یاد رہے کہ وزیر توانائی حماد اظہر نے آج کہا ہےکہ پمپس مالکان کے ناجائز مطالبات کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔ وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا کہ پیٹرول پمپس کی ہڑتال کی آڑ میں کچھ گروپس 9 روپے کا اضافہ چاہتے ہیں، چند کمپنیوں کو نوازنے کے لیے 9 روپے کا اضافہ نہیں کیا جا سکتا، جائز مطالبات مانیں گے، ناجائز مطالبات تسلیم نہیں کریں گے لہٰذا عوام کو پریشان کرنا درست نہیں۔