روس سے فیصلہ کن جنگ، برطانوی آرمی چیف کے فوج کو اہم احکامات جاری

20  جون‬‮  2022

برطانیہ کے آرمی چیف نے فوجیوں کو میدان جنگ میں روس کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار رہنے کا حکم دیا ہے۔

برطانوی جریدے کی رپورٹ  کے مطابق جنرل سر پیٹرک سینڈرزنے کہا کہ وہ 1941ء کے بعد سے پہلے چیف آف دی جنرل اسٹاف ہیں جنہوں نے یورپ میں ایک بڑی براعظمی طاقت پر مشتمل زمینی جنگ کے سائے میں فوج کی کمان سنبھالی ہے۔

انہوں نے کہا کہ روس کا یوکرین پر حملہ ہمارے بنیادی مقصد کی نشاندہی کرتا ہے، ہمیں  برطانیہ کی حفاظت اور زمین پر جنگ لڑنے اور جیتنے کیلئے  تیار رہنا ہے۔

جنرل سر پیٹرک نے نیٹو کے دائرہ کار کو وسعت دینے اور روس کو یورپ پر مزید قبضے سے روکنے کیلئے  برطانوی فوج کی نقل و حرکت اور اس میں جدت لانے کا اپنا ہدف بھی بتایا۔ انہوں نے کہا کہ ہم وہ نسل ہیں جو فوج کو یورپ میں ایک بار پھر لڑنےکیلئے تیار کرے گی۔

اس سے قبل نیٹو چیف اسٹولٹن برگ نے بھی یوکرین کا دورہ کیا اور کہا کہ روس یوکرین جنگ سالوں پر محیط ہوسکتی ہے۔ برطانوی وزیر اعظم اور نیٹو سربراہ نے   یوکرین کو اپنی بھرپور مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved