پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا فیصلہ، عام انتخابات کی تاریخ بھی سامنے آ گئی

21  جون‬‮  2022

اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ اور وزیر خارجہ یائر لیپڈ نے پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، معاہدے کے مطابق آئندہ وزیر اعظم یائر لیپیڈ ہونگے۔

عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یائر لیپڈ کے بطور وزیراعظم انتخاب کیلئے ووٹنگ آئندہ ہفتے پارلیمنٹ کے ہونے والے اجلاس میں کی جائے گی۔

واضح رہے کہ یائر لیپیڈ اور نیفتالی کی مشترکہ حکومت کا قیام 2021ء میں سابق وزیراعظم نیتن یاہو کے طویل ترین دورے اقتدار کے خاتمہ کے بعد عمل میں آیا تھا، مشترکہ طور پر قائم ہو نے والی اس حکومت کے معاہدےکے مطابق نفتالی اور بینیٹ باری باری وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالیں گے۔

برطانوی نیوز ایجنسی روئٹرز نے اپنی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیلی پارلیمنٹ کیلئے انتخابات رواں برس اکتوبر میں ہونے کا امکان ہے، جس کیلئے 25 اکتوبر کی تاریخ تجویز کی جا رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مشترکہ طور پر دائیں بازو کی جماعتوں کا قائم ہونے والا حکومتی اتحاد ابتدا ہی سے مشکلات کا شکار ہے، جسکی بنیادی وجہ اسرائیل فسلطین تنازعے سمیت دیگر اہم پالیسیوں میں بنیادی اختلاف رائے ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved