چین میں گندم کے بدلے گھر دینے کی پیشکش

21  جون‬‮  2022

چین میں جائیدادوں کی خریدوفروخت کی شرح کم ہونے سے پریشان ایک ڈویلپر نے لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کا نیا ذریعہ تلاش کرلیا۔

اور وہ ہے گھروں کے بیعانے کے طور پر رقم کی بجائے گندم دینے کی پیشکش۔

چینی صوبے ہینان سے تعلق رکھنے والے ڈویلپر سینٹرل چائنا رئیل اسٹیٹ نے ‘گندم کے بدلے گھر’ کے نام سے اشتہار شائع کیا۔

اس اشتہار میں کہا ہے کہ 500 گرام گندم کو 2 چینی یوآن کے برابر سمجھا جائے گا اور اس طرح لوگ ایک لاکھ 60 ہزار یوآن کمپنی کے تعمیراتی منصوبے میں گھر کے بیعانے کے طور پر ادا کرسکتے ہیں۔

اس کمپنی کے ایک سیلز ایجنٹ نے کو بتایا کہ یہ ہاؤسنگ اسکیم خطے کے کاشتکاروں کے لیے ہے، جس کا آغاز 20 جون سے ہوا اور اختتام 10 جولائی کو ہوگا۔

اس ہاؤسنگ اسکیم میں گھروں کی قیمت 6 لاکھ سے 9 لاکھ یوآن کے درمیان ہے۔

اس سے قبل مئی میں وسطی چین میں شائع ہونے والے ایک اشتہار میں کہا گیا تھا کہ گھر خریدنے کے خواہشمند لہسن کو بیعانے کے طور پر ادا کرسکتے ہیں۔

اس اشتہار نے 852 افراد کی توجہ حاصل کی اور 16 دن کے دوران 30 افراد نے لہسن کو گھروں کے بیعانے کے طور پر استعمال کیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved