طالبان کیلئے بری خبر، دو اعلیٰ عہدے داروں کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد

21  جون‬‮  2022

اقوام متحدہ نے طالبان کے وزیر برائےاعلیٰ تعلیم عبدالباقی حقانی اور نائب وزیر تعلیم سید احمد شادخیل کا سفری استثنیٰ ختم کر کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کر دی۔

اقوام متحدہ کے سفارت کاروں کا کہنا تھا کہ سفری پابندیاں طالبان حکومت کی جانب سے افغان خواتین پر سخت پابندیاں عائد کرنے کی وجہ سے لگائی گئی ہیں۔

15 طالبان عہدیداروں کے مذاکرات کیلئے بیرون ملک جانے کے سفری استثنیٰ کی مدت کل ختم ہوئی ہے، اقوام متحدہ نے باقی کے 13 طالبان عہدیداروں کیلئے سفری استثنیٰ میں کم از کم 2 ماہ کی توسیع کر دی ہے۔

افغان نائب وزیر برائے اعلیٰ تعلیم لطف اللہ خیرخواہ نے اقوام متحدہ کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے اسے سطحی اور  غیرمنصفانہ قرار دیا اور کہا کہ ایسے فیصلے صورتحال کو مزید نازک بنا دیں گے۔

خیال رہے کہ طالبان حکومت نے مارچ میں لڑکیوں کے سیکنڈری اسکولز بند کروا دیے تھے جو اب تک نہیں کھولے گئے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved