زمین 6.1 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھی، 280 جاں بحق

22  جون‬‮  2022

افغانستان میں شدید زلزلے کے باعث 280 افراد جاں بحق اورایک ہزار سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 6.1 شدت کے زلزلے نے زمین لرزا کے رکھ دی۔ افغان حکام نے مختلف علاقوں میں زلزلے سے280 افراد کی اموات  کی تصدیق کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  زلزلے سے ایک ہزار 200 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ زلزلے سے سب سے زیادہ تباہی صوبہ پکتیکا میں ہوئی، جہاں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 100 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز خوست شہر سے 27 میل دور تھا اوراس کی گہرائی 31 میل تھی۔ زلزلے کے جھٹکے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بھی محسوس کئے گئے۔حکام نے امدادی ٹیموں سے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں پہنچنے کی اپیل کی ہے۔

اموات کی تعدادابتدائی طور پر موصول ہونے والے اعدادوشمار کی بنیاد پر رپورٹ کی گئی ہے، جس میں  اضافے کا خدشہ ظاہرکیا جا رہا ہے۔ زلزلہ بھارت کے کچھ علاقوں میں بھی محسوس کیا گیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved