منی بجٹ میں نیا ٹیکس نہیں لگارہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوگی، شوکت ترین

26  ‬‮نومبر‬‮  2021

وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہےکہ پیٹرول پر تمام ٹیکس ختم کردیے ہیں اور تیل کی قیمت میں کمی کا تمام فائدہ عوام کو منتقل کریں گے۔

اسٹاک ایکسچینج میں تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےمشیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ مالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے ٹیکس کی شرح میں اضافے پر اصرار کیا تھا لیکن ہم نے واضح کردیا انکم ٹیکسز نہیں بڑھائیں گے ۔ منی بجٹ سے متعلق صحافیوں کے سوال پر کہا کہ منی بجٹ میں نیا ٹیکس نہیں لگارہے۔

شوکت ترین کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف معاہدے سے متعلق غلط فہمیاں جنم لے رہی تھیں، افواہیں تھیں لاکرز سیل ہو جائیں گے، ایسا کچھ نہیں ہوگا، آئی ایم ایف معاہدہ کے بعد ٹیکسز میں اضافہ نہیں ہوگا چھوٹ ختم ہوگی، ٹیکسز نہیں بڑھیں گے، ہم نے آئی ایم ایف کو ٹیکسز بڑھانے سے انکار کیا ہے، آئی ایم ایف معاہدے کے حوالے سے غلط فہمیاں نہ پھیلائی جائیں۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں اسٹاک مارکیٹ پر لوگوں کا اعتماد بحال کرنا ہوگا،ماضی کے مقابلے کمپنیوں کی رجسٹریشن میں 20 فیصد اضافہ ہوا، سرمایہ کاری کے ٹیکس مراعات کو دیکھنا ہوگا، تعمیراتی شعبے کے خلاف نہیں ہوں اس  شعبے میں سرمایہ کاری کو بھی دیکھا جارہا ہے۔

مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ہم ٹیکسز نہیں بڑھانے دیں گے، پیٹرول پر سارے ٹیکس ختم کردیے ہیں اور تیل کی قیمت میں کمی کا سارا فائدہ عوام کو منتقل کریں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved