روس کے یوکرین کے ساتھ ملحق جنوبی علاقے روستوو میں ایک بڑی آئل ریفائنری پر ممکنہ ڈرون حملے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
ماسکو سے روسی حکام کے مطابق ممکنہ ڈرون حملے سے آئل ریفائنری کے ویکیوم پلانٹ میں آگ بھڑک اٹھی، جس پر قابوپانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
روسی حکام کے مطابق آگ لگنے کے باعث آئل ریفائنری میں کام روک دیا گیا ہے، جبکہ آئل ریفائنری کے احاطے سے دو ڈرونز کے ٹکڑے بھی ملے ہیں۔
روسی وزارت دفاع کی جانب سے تاحال کسی ملک پر اس حملے کا الزام عائد نہیں کیا گیا، اور نہ ہی کوئی واضح ردعمل سامنے آیا ہے۔