قوم جان چکی ہے کہ بھتیجی اور چچا میں غیر اعلانیہ جنگ چل رہی ہے، حسان خاور

26  ‬‮نومبر‬‮  2021

ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور  کا کہنا ہے کہ قوم جان چکی ہے کہ بھتیجی اور چچا میں غیر اعلانیہ جنگ چل رہی ہے، مریم نواز اور شہباز شریف اپنی اپنی ڈفلی بجا رہے ہیں۔

ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے جاری کردہ اپنے بیان  میں کہاکہ قوم جان چکی ہے کہ بھتیجی اور چچا میں غیر اعلانیہ جنگ چل رہی ہے، کرپٹ مافیا کے سرغنہ شہبازشریف نے ش لیگ کو شرمناک حد تک رسوا کیاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چچا پاؤں پکڑتا ہے اوربھتیجی اداروں پر انگلیاں اٹھاتی ہے، مریم نواز آج تک لندن فلیٹس کی منی ٹریل نہیں دے سکی، اپنی بے گناہی کے ثبوت دینے کی بجائے اداروں پر حملہ آور ہوناان کے سیاہ ماضی کاحصہ ہے۔

حسان خاور کا کہنا تھا کہ مریم نواز اپنے ہی کھودے ہوئے گھڑے میں گر چکی ہیں، ن لیگ کی تبا ہی میں مریم نواز کا پورا ہاتھ ہے، آر پارکے دعوے کرنے والی مریم نواز کی اپنی سیاست آر پار ہوچکی ہے۔ترجمان پنجاب حکومت نے کہاکہ ن لیگ اورش لیگ کے پاس اب بیچنے کیلئے کوئی منجن باقی نہیں ، اس ٹولے کی حالت قابل رحم ہے، اب بھی انہیں رسوائی کے سواکچھ نہیں ملے گا۔حسان خاور کا مزید کہنا تھا کہ 2023 اور اس کے بعد بھی یہ کرپٹ عناصر روتے رہیں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved