پاکستان سے معاشی تعاون بڑھ سکتا ہے، روسی قونصل جنرل

23  جون‬‮  2022

کراچی میں روسی قونصل جنرل آندرے وکٹرووچ فیڈروف کا کہنا ہے کہ روس اور پاکستان کے درمیان معاشی تعاون بڑھ سکتا ہے، تیل، گیس، توانائی اور زراعت سمیت کئی شعبوں میں دونوں ممالک ایک دوسرے سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

روسی قونصل جنرل نے ایک ویب سائٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ پاکستان اور روس کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں تاہم مغرب کی غیرقانونی پابندیوں کی وجہ سے پاکستان اور روس کے درمیان تجارت کا عمل متاثر ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو مل کر بیٹھنا ہو گا اور اس کا حل تلاش کرنا ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان زراعت، میڈیکل و سرجیکل سمیت کئی شعبوں میں روس کو مدد فراہم کر سکتا ہے۔آندرے وکٹرووچ فیڈروف نے بتایا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس میں بھی تجارت سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا تاہم تیل کی خریداری کے معاہدے کی تفصیل یا پاکستانی وزرا کے روس سے تجارتی رابطے کی تفصیلات کا انہیں علم نہیں تاہم یہ معاملات زیر غور ضرور رہے ہیں۔روسی قونصل جنرل کاکہنا تھا کہ روس اور یوکرین کے درمیان تنازع کے حل میں مغربی ممالک سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب بھی پرامن مذاکرات کا عمل شروع ہونے لگتا ہے روک دیا جاتا ہے اور اس کے تانے بانے واشنگٹن سے ملتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا موقف بالکل واضح ہے ہم کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ روسی شہریوں کو قتل کرے.

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved