پاکستان اور روس کے درمیان گیس پائپ لائن کی تعمیر کے معاہدے پر دستخط

26  ‬‮نومبر‬‮  2021

پاکستان اور روس کے درمیان گیس پائپ لائن کی تعمیر کے سلسلے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، دونوں ممالک نے بین الحکومتی معاہدے پر دستخط کردیے۔

ایک بڑی پیش رفت کے تحت پاکستان اور روس اہم شعبوں میں اقتصادی تعاون کے نئے دور میں داخل ہورہے ہیں ان شعبوںمیں آئی ٹی، زراعت، توانائی، پٹرولیم، ریلوے، آبی وسائل اور تجارت وغیرہ شامل ہیں۔جاری کیئے گئے اعلامیئے کے مطابق تجارت، اقتصادی، سائنسی، تکنیکی تعاون پر روس اور پاکستان میں کئی معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں۔24 سے 26 نومبر کو ہونے والے اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت وفاقی وزیر عمر ایوب نے کی۔روس کے وفد کی سربراہی روسی وزیرِ توانائی نکولائی شولگینوف نے کی۔روسی وفد میں توانائی، تجارت، معیشت، زراعت، ریلوے کے نمائندگان بھی شامل تھے۔روس نے پاکستان سے اناج، چاول درآمد کرنے کی اجازت دینے پر بھی رضا مندی ظاہر کی۔

اعلامیئے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی ٹرن اوور 789 اعشاریہ 8 ملین امریکی ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔معاہدے سے توانائی کے شعبے میں پاک روس تعلقات کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔ منصوبے سے پاکستانی کمپنیوں میں روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے۔اس معاہدے کے تحت 1100 کلومیٹر طویل پائپ لائن بچھائی جائے گی اور روس اس منصوبے پر تقریباً دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔نارتھ ساؤتھ پائپ لائن کے ذریعے گیس پاکستان کے ساحلی علاقوں سے شمال میں صنعتی علاقوں تک پہنچانے کے منصوبے میں معاوضے کے تنازعات اور روسی کمپنی روسٹیک پرامریکی پابندیوں کی وجہ سے کام روک دیا گیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved