رواں برس 10 لاکھ عازمین حج حرم شریف آئیں گے، وزارت حج و عمرہ کی رپورٹ جاری

25  جون‬‮  2022

سعودی عرب میں مسجد نبوی کی زیارت اور روضہ رسول ﷺپر حاضری کیلئے اب تک 2 لاکھ 14 ہزار سے زیادہ عازمین حج مدینہ منورہ پہنچ چکے ہیں۔

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا ہےکہ حج پروازوں کے آغاز سے اب تک مسجد نبوی کی زیارت اور روضہ رسول ﷺپر حاضری کیلئے 2 لاکھ 14 ہزار سے زیادہ عازمین حج مدینہ منورہ کے امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ چکے ہیں۔

وزارت نے بتایا کہ ایک لاکھ 30 ہزار 308 عازمین مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ پہنچ گئے ہیں جبکہ مدینہ منورہ میں موجود مختلف ممالک کےعازمین کی تعداد 83 ہزار882 ہے۔متعلقہ حکام عازمین حج کی خدمت اور ان کی یادوں کو خوشگوار بنانے کیلئے 24 گھنٹے کوشاں ہیں۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے بعد یہ پہلا حج ہے جس میں بیرون ملک سے عازمین کو آنے کی اجازت دی گئی ہے، رواں سال10لاکھ افراد فریضہ حج ادا کریں گے۔

الحرمین الشریفین کی انتظایمہ نے اس سال حج کیلئے آپریشنل پلان کا اعلان کیا ہے۔ عازمین کے خیرمقدم اور ان کی خدمت کیلئے10 ہزار کارکنوں کو تعینات کیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved