چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے بحرین کا دورہ کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے بحرین کے دورے کے دوران جنرل ندیم رضا کی بحرین کی سول ملٹری قیادت سے ملاقاتیں کیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ندیم رضا نے بحرین کے بادشاہ حماد بن عیسی ال خلیفہ سے ملاقات کی جبکہ کرائون پرنس آف بحرین سلمان بن حماد سے بھی ملاقات کی ۔ آئی ایس پی آر کا
کہنا ہے کہ ملاقاتوں میں جیو اسٹریٹجک صورتحال، سیکورٹی چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر بحرین کے حکام کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بحرین کے درمیان برادرانہ تعلقات کی ایک تاریخ ہے، پاکستان عالم اسلام کا ایک مضبوط ستون اور طاقت ہے۔
جنرل ندیم رضا نے فوج کے کمانڈرز سے بھی ملاقاتیں کیں، جس میں پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جنرل ندیم رضا نے دونوں ممالک کے درمیان موجودہ دفاعی اور سکیورٹی تعاون کے دائرہ کار کو مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔