سابق وزیراعلی محبوبہ مفتی نے بھارت کو آئینہ دکھا دیا

25  جون‬‮  2022

مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی سربراہ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں فلسطین جیسی صورتحال پیدا کررہا ہے۔

سری نگر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کشمیری عوام ان مظالم کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں، اگر ہم خاموش رہے تو ہماری حالت غزہ سے بھی بدتر ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا ہر روز تین چار نوجوانوں کے قتل کی خبر آتی ہے، میں والدین اور نوجوانوں سے اپیل کرتی ہوں وہ عسکریت پسندی سے دور رہیں کیونکہ بھارتی فوج کو آپ کو مارنے کی ترغیب دی جاتی ہے، اسی کے لیے انکو مراعات اور ترقیاں ملتی ہیں۔

انہوں نے بھارتی فورسز کی ماورائے عدالت کارروائیوں کو بینقاب کرتے ہوئے کہا کہ شوپیاں سے بھارتی اہلکارایک ڈرائیور شوکت احمد شیخ کو گرفتار کرکے لئے گئے اور 10 دن بعد وہ کپواڑہ میں ایک انکاؤنٹر میں مارا گیا، وہ حراست سے وہاں کیسے پہنچا؟۔سابق وزیراعلیٰ نے بھارتی انتظامیہ کی بڑے پیمانے پر بدعنوانی کا پردہ فاش کرتے ہوئے کہا کہ ہماری نوکریاں فروخت ہو رہی ہیں، ہماری زمین سب سے پہلے سیکیورٹی فورسز کو دی گئی، تمام چھوٹے بڑے ٹھیکے باہر کے لوگوں کو دیئے جا رہے ہیں، مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو بے اختیار کرنے کیلئے تمام حربے استعمال کیے جارہے ہیں۔

دریں اثنا بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں ہندوؤں کی امرناتھ یاترا سے قبل بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کردیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے سانبہ، کٹھوعہ اور جموں کے مختلف علاقوں میں تلاشی کی کارروائیاں شروع کیں، 43 روزہ طویل امرناتھ یاترا 30 جون کو دو روایتی راستوں پہلگام نون وان اور گاندربل بال ٹل سے شروع ہوگی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved