ابو عاقلہ کی موت کی وجہ کیا بنی؟ اقوام متحدہ کی رپورٹ سامنے آگئی

25  جون‬‮  2022

اقوام متحدہ  کے مطابق الجزیرہ کی خاتون صحافی پر گولی اسرائیلی  فوج نے ہی چلائی جو ان کی موت کی وجہ بنی۔

خاتون صحافی شیریں ابو عاقلہ کے قتل سے متعلق جمع کی جانے والی معلومات یہ ظاہر کرتی ہیں کہ خاتون صحافی گولی لگنے سے ہی جاں بحق ہوئیں اور یہ گولی اسرائیلی فورسز کی جانب سے ہی چلائی گئی۔

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی تنظیم کے ترجمان  نے میڈیا نمائندوں سے  گفتگو میں کہا کہ ہماری جمع کردہ معلومات یہ بتاتی ہیں کہ ابوعاقلہ کی ہلاکت اور ان کے ساتھی کا گولیوں سے زخمی ہونا اسرائیلی فورسز کی فائرنگ کا نتیجہ ہے اس میں کہیں بھی مسلح فلسطینیوں کی طرف سے فائرنگ کے شواہد  نہیں۔

ترجمان کی جانب سے کہا گیا ہےکہ معلومات کے مطابق صحافیوں کےنزدیک مسلح فلسطینیوں کی کوئی سرگرمی نہیں پائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ 11 مئی کو الجزیرہ کی خاتون صحافی کو پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی کے دوران اسرائیلی فورسز نے فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگئیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved