ایران جوہری پروگرام پر عالمی طاقتوں سے مذاکرات بحال کرنے کیلئے تیار

25  جون‬‮  2022

ایران اپنے جوہری پروگرام پر عالمی طاقتوں سے مذاکرات بحال کرنے کیلئے تیار ہوگیا۔

یورپی یونین خارجہ پالیسی کے چیف جوزف بورل کا کہنا ہے کہ تعطل کا شکار ایران جوہری مذاکرات جلد دوبارہ شروع ہو جائیں گے۔

تہران میں ایرانی وزیر خارجہ امیر حسین عبد اللہیان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں جوزف بورل کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں تعطل ختم کر کے بات چیت دوبارہ شروع ہونے کی توقع ہے۔

جوزف بورل کا کہنا تھا کہ تین ماہ ہو چکے ہیں اب جوہری مذاکرات پر کام کو تیز کرنے کی ضرورت ہے، جوہری معاہدہ بحالی کیلئے ایران اور امریکا کے فیصلوں پر خوشی ہے۔

اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ جوہری معاہدہ بحال کرنے پر  بات چیت دوبارہ شروع کرنے کیلئے تیار ہیں، ایران کیلئے 2015 کے جوہری معاہدے کے اقتصادی فوائد کا مکمل حصول اہم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسائل اور اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کریں گے۔

پریس کانفرنس کے دوران ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران اور یورپی یونین کے درمیان تعاون پر  یورپی یونین کے خارجہ پالیسی کے چیف جوزف بورل کے ساتھ طویل اور مثبت بات چیت ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان ویانا میں 11 ماہ تک مذاکرات جاری رہے تاہم امریکا کی جانب سے ایرانی پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دیے جانے کے معاملے پر تعطل آگیا اور مارچ 2022 میں مذاکرات کا سلسلہ معطل ہوگیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved