روس کا بیلا روس کو ایٹمی وار ہیڈ لے جانے والے میزائل دینے کا اعلان

25  جون‬‮  2022

روس نے بیلا روس کو ایٹمی وار ہیڈ لے جانے والے میزائل دینے کا اعلان کر دیا۔

روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ بیلاروس فضائیہ کو جوہری ہتھیار لے جانے کے قابل بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بیلاروس کو چند ماہ میں میزائل فراہم کر دئیے جائیں گے، میزائل 500 کلومیٹر تک ایٹمی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت سے لیس ہیں۔

اس سے پہلےروسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے اپنے بیان میں کہا کہ حالات نے روسی بیلاروسی اتحاد کی ریاست کی دفاعی صلاحیت کو مضبوط کرنا اور فوجیوں کی جنگی تیاریوں کو بڑھانا ضروری بنا دیا ہے۔

سرگئی شوئیگو نے روس کے دارالحکومت ماسکو میں بیلاروس کے وزیر دفاع وکٹر ہرینن سے ملاقات کی ہے۔

مذاکرات سے قبل شوئیگو نے کہا کہ بیلاروس ان کے ملک کے لیے ایک اہم اسٹریٹجک پارٹنر، قریبی دوست اور اتحادی کی حیثیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ روس اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ فوجی تعاون مغرب کے بے مثال دباؤ اور ان کے خلاف غیر اعلانیہ جنگ کے حالات کے تحت پروان چڑھا ہے۔

شوئیگو نے کہا کہ وہ بیلاروس کو امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک کے خلاف متحد دفاعی علاقہ بنانے کو بڑی اہمیت دیتے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved