حالات میں مماثلت، سری لنکن ادارے کے سربراہ کا پاکستان کے متعلق بڑا بیان

26  جون‬‮  2022

نیشنل پیس کونسل آف سری لنکا کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر جیحان پریرا نے کہا ہےکہ اختیارات کی مرکزیت، موروثی سیاست اور کرپشن سری لنکا کے معاشی بحران کا بنیادی سبب ہے، سری لنکا کی صورت حال میں پاکستان کیلئے  بھی بڑا سبق ہے۔

کراچی میں سری لنکا کا بحران اور پاکستان کیلئے سبق کے موضوع پر سیمنار سے ویڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے نیشنل پیس کونسل آف سری لنکا کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر جیحان پریرا کا کہنا تھا کہ عالمی بینک کے مطابق سری لنکا چار سال پہلے تک اوسط آمدنی والا ملک تھا لیکن اب حالات خراب ہیں۔

ڈاکٹر جیحان پریرا کا کہنا تھا کہ عوام میں یہ تاثر ہےکہ سری لنکا کے راجا پاکسے خاندان کے پاس ملک کے چوری شدہ بے تحاشا ڈالرز موجود ہیں اور سری لنکا کی تباہی کی بنیادی وجہ کرپشن ہے،  سری لنکا کو موجودہ صورت حال سے نکالنے کیلئے اختیارات کی نچلی سطح تک تقسیم ضروری ہے۔

انہوں نےکہا کہ سری لنکا کی موجودہ صورت حال میں پاکستان کیلئے بھی بڑا سبق ہے، ہمیں ایک ایسے نظام کی ضرورت ہے جس میں چیک اینڈ بیلنس ہو، سری لنکا میں ایندھن لینے کیلئے لوگ دو دو تین تین دن تک قطاروں میں لگے رہتے ہیں، لوگوں کو کھانے پکانے کیلئے بھی گیس دستیاب نہیں ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved