ڈائریکٹر حج مکہ ساجد منظور اسدی نے کہا ہے کہ تمام پاکستان عازمین حج مکہ مکرمہ کے موسمی حالات کو مدنظر رکھتے پانی کا استعمال زیادہ کریں، کھانا وقت پر کھائیں اور اپنے آرام کا خاص خیال رکھیں تاکہ آئندہ مناسک حج کی ادائیگی کے لئے وہ خود کو چاق و چوبند رکھ سکیں۔
ریڈیو اور ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کیساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ساجد منظور اسدی کا کہنا تھا کہ حج میڈیکل مشن کی رپورٹ کے مطابق وہاں صرف لوگ تھکاوٹ اور پٹھوں کی کھنچاؤ کی شکایت کے ساتھ آرہے ہیں۔ گیسٹرو کا کوئی مریض ابھی تک سامنے نہیں آیا۔
انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ خوراک کی وجہ سے بدہضمی کا ابھی تک کوئی کیس ہسپتال میں رپورٹ نہیں ہوا کیونکہ کھانے کی تیاری کی سخت نگرانی کا نظام وضع کیا گیا ہے اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق کھانا تیار کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے عازمین حج سے خصوصی طور پر گزارش کی کہ یہاں گرمی کی شدت کو مد نظر رکھتے ہوئے پانی کا استعمال زیادہ کریں ، کھانا وقت پر کھائیں اور اپنے آرام کا خاص خیال رکھیں تاکہ حج کے لازمی ایام کے دوران مناسک حج کی ادائیگی کیلئے خود کو تازہ دم رکھ سکیں۔