وزیراعظم کی سکھر موٹروے جلد مکمل کرنے کی ہدایت

26  ‬‮نومبر‬‮  2021

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سندھ ترقیاتی پلان کا مقصد 14 اضلاع کے رہائشیوں کی معاشی ترقی ہے، حیدر آباد تا سکھر موٹروے جلد تعمیر کی جائے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت سندھ ترقیاتی پلان پر پیشرفت کا جائزہ اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزراء فہمیدہ مرزا، اسد عمر اور محمد حماد اظہر شریک ہوئے۔عمران خان نے بدین، گھوٹکی، تھر، میرپورخاص میں اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر مکمل کرنے کی ہدایت کے ساتھ ساتھ ٹنڈو محمد خان، حیدر آباد اور سانگھڑ میں بھی اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ منصوبوں کی مقررہ مدت میں تکمیل، شفافیت اور معیاری کام کو یقینی بنایا جائے۔اجلاس میں وزیر اعظم کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ  444 ارب روپے کا سندھ ترقیاتی پلان 48 پی ایس ڈی پی منصوبوں پر مشتمل ہے، جبکہ  22-2021  کے لیے 26 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی جا چکی ہے۔

پارٹی رہنماؤں کے اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ آٹا، کھاد بحران کا ذمہ دار سندھ حکومت کو قرار دیتے ہوئے ‏کہا کہ سندھ حکومت نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی نہیں کی، ذخیرہ اندوزی کرنےوالوں سےرعایت نہیں ‏کی جائےگی کراچی میں مہنگائی کےاعشاریےسب سےزیادہ ہیں۔

بریفنگ میں کہا گیا ہے کہ 8 وفاقی وزارتوں اور محکموں کو 16.304 ارب روپے کی منظوری بھی دی جاچکی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved