آرمی چیف کیلئےکنگ عبد العزیز میڈل آف ایکسیلینٹ کلاس کا اعزاز

26  جون‬‮  2022

 آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو سعودی عرب کے کنگ عبد العزیز میڈل آف ایکسیلینٹ کلاس کے اعزاز سے نواز دیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات  عامہ (آئی ایس پی آر) کےمطابق آرمی چیف نے جدہ میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی جس میں انہیں باہمی تعلقات کے فروغ کی کاوشوں کے اعتراف پر کنگ عبد العزیز میڈل آف ایکسیلینٹ کلاس سے نوازا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور سعودی ولی  عہد کی ملاقات کے دوران سعودی وزیر دفاع اور سعودی چیف آف جنرل اسٹاف بھی  موجود تھے جب کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت دوطرفہ دفاعی و سکیورٹی تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں مشترکہ تربیت، فضائی دفاع، انسداد دہشتگردی،  مواصلات، انفارمیشن ڈومین کے شعبوں میں دفاعی تعاون سمیت دوستانہ تعلقات اور  پائیداراسٹریٹیجک پارٹنرشپ کو فروغ دینے پر بھی اتفاق  کیا گیا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسلامی دنیا میں سعودی عرب کے منفرد مقام کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان سعودی عرب سےتاریخی اوربرادرانہ تعلقات کو قدرکی نگاہ سےدیکھتا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved