پہلی تھری اسٹار جنرل نگار کو کرنل کمانڈنٹ بننے پر پاک فوج اور پوری قوم کو فخر ہے، آرمی چیف

26  ‬‮نومبر‬‮  2021

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی میڈیکل کور ایبٹ آباد کا دورہ کیا اور کرنل کمانڈنٹ آرمی میڈیکل کور لیفٹیننٹ جنرل نگارجوہر کو بیجز لگائے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی میڈیکل کور سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا۔ آرمی چیف نے یادگار شہدا پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایک پروقار تقریب میں لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کو کرنل کمانڈنٹ آرمی میڈیکل کور کے بیجز لگائے۔ پاک فوج کی پہلی لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر آرمی میڈیکل کور کی کرنل کمانڈنٹ بننے والی پہلی خاتون افسر ہیں۔

آرمی چیف نے آرمی میڈیکل کور کی جنگ اور امن کے دوران صحت عامہ کے لیے خدمات اور اعلیٰ معیار کو سراہا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ آرمی میڈیکل کور نے فرض کی ادائیگی میں ہمیشہ بڑھ چڑھ کر اپنا کردار ادا کیا ہے، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس اسٹاف کورونا کیخلاف جدوجہد میں صف اول کے سپاہی ہیں۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ آرمی میڈیکل کور کے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس اسٹاف عوام کے تحفظ اور بہبود کے لیے کوشاں ہے، پاک فوج کی پہلی تھری سٹار خاتون جنرل کو کرنل کمانڈنٹ بننے پر پاک فوج اور پوری قوم کو فخر ہے۔

آرمی چیف نے زور دیا کہ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس اسٹاف میڈیکل سائنسز میں جدید رجحانات کو اپنائیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  آرمی چیف  کا کہنا تھا کہ ہمارے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس اسٹاف کورونا وبا کے دوران فرنٹ لائن واریئرز رہے ہیں جبکہ انہوں نے پاکستان کے لوگوں کی حفاظت اور فلاح کیلئے مثالی عزم کیساتھ خدمات سرانجام دیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved