افغانستان میں زلزلہ،طالبان نے منجمد اثاثے بحال کرنے کا مطالبہ کردیا

26  جون‬‮  2022

افغانستان میں ہولناک زلزلے کے بعد طالبان نے ملک کے منجمد اثاثے بحال کرنے کا مطالبہ کردیا۔

ترجمان افغان وزارت خارجہ عبدالقہار بلخی نے غیر ملکی خبر ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امارت اسلامی کا مطالبہ ہے کہ افغانوں کو ان کا بنیادی حق دیا جائے۔

ترجمان نے کہا  کہ پابندیاں ہٹا کر افغان اثاثے غیر منجمد کرکے افغانوں کو جینے کا حق دیا جائے۔

خیال رہے کہ افغانستان میں21, 22 جون کی درمیانی شب 6.1 شدت کا زلزلہ آیا جس میں  ایک ہزار سے زائد افراد جان سے گئے جب کہ 2 ہزار سے زائد زخمی ہیں اور ہزاروں افراد گھروں سے بے گھر ہوگئے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved