روس نے یوکرین کے ایک اور اہم شہر سیویر وڈونیسک پر قبضہ کرلیا ہے۔
یوکرین کے ساحلی شہر ماریوپول کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد روس کی یہ دوسری بڑی کامیابی ہے۔
سیو یر وڈونیسک شہر ہر طرف تباہی کا منظر پیش کررہا ہے، کئی ہفتوں کی شدید لڑائی کے باعث شہرکا انفرااسٹرکچر بری طرح متاثر ہوا ہے۔
شہر کے میئر نے سیو یر وڈونیسک پر روسی قبضے کی تصدیق کردی ہے، شہر پر قبضے کو روس کی بڑی اور اہم اسٹریٹیجک فتح قرار دیا جارہا ہے۔
دوسری جانب یوکرین کے صدر زیلینسکی نے ایک مرتبہ پھر روس کے قبضے سے تمام شہر واپس لینےکے عزم کا اعادہ کیا ہے۔