طالبان کا لڑکیوں کے تمام تعلیمی ادارے آئندہ برس کھولنے کا اعلان

26  ‬‮نومبر‬‮  2021

افغانستان کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ آئندہ برس لڑکیوں کے سکول اور جامعات کو کھول دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق کابل کے مغربی علاقوں کے دورے پر گئے افغانستان کے نائب وزیراطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے مقامی افراد کے اجتماعات میں گفتگو کرتے ہوئے یہ وعدہ کیا کہ آئندہ برس خواتین کے تعلیمی ادارے کھول دئیے جائیں گے۔ یہاں اس امر کو واضح نہیں کیا گیا کہ آئندہ تعلیمی سال کے آغاز پر تعلیمی ادارے کھولے جائیں گے یا اس کیلئے تاریخوں کا الگ سے اعلان کیا جائے گا۔

ذبیح اللہ مجاہد کا گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ طالبات کی تعلیم کے سلسلے کی واپسی پر تحریک کے معیارات اور ہدایات لاگو ہوں گی۔

یاد رہے کہ کابل پر کنٹرول کے بعد سے اب تک طالبان کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق متعدد علاقوں میں خواتین کے تعلیمی ادارے کھول دئیے گئے ہیں، جہاں تعلیمی ادارے بند ہیں اسکی وجہ سہولیات کا فقدات اور سیکیورٹی کے مسائل ہیں، جن پر قابو پاتے ہی خواتین کے تعلیمی اداروں کو مکمل طور پر کھول دیا جائے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved