بی جے پی عام انتخابات کے وقت بھائی چارے کا ماحول خود خراب کرتی ہے، راہول گاندھی

26  ‬‮نومبر‬‮  2021

بھارتی کانگریس کے سینئر رہنماء راہول گاندھی نے کہا ہے کہ بی جے پی حکومت انتخابات کے دنوں میں دوستانہ اور بھائی چارے کا ماحول خود بگاڑتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کانگریس کے سینئر رہنما راہول گاندھی نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کی پر وزیراعظم نریندر موردی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ملک میں مہنگائی اور عوام کو درپیش مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے ذات پات اور مذہب کو استعمال کرکے قوم کو گمراہ کررہی ہے۔

انہوں نے ملک میں بنیادی اشیا پرجی ایس ٹی کی شرح میں مسلسل اضافے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ بی جے پی کا انتخابی نعرہ ‘اچھے دن’ کی حقیقت ہر گزرتے دن کے ساتھ عوام پرواضح ہو رہی ہے، جی ایس ٹی میں 140 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جومودی حکومت کے اچھے دنوں کے وعدوں کے پول کھول رہا ہے۔

بھارتی وزیراعظم کے بیانات پر تنقید کرتے ہوئے راہول گاندھی نے کہاکہ بی جے پی نے بلند وبانگ اور کھوکھلے دعوے اور وعدے کرکے ملک میں اقتدارحاصل کیا اوراس کے بعد سے لوٹ مار کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ عوام مہنگائی سے بدحال ہیں اور عوام کی توجہ ان مسائل سے ہٹانے کیلئے ملک کے کونے کونے ذات پات اور مذہب سے متعلق غیر ضروری مسائل پیدا کرکے نفرت کا ماحول پھیلایا جارہا ہے۔

راہول گاندھی نے نریندر مودی کی انتخابی مہم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے دور حکمرانی میں یہی ہوتا آیا ہے کہ الیکشن کے وقت بھائی چارے کے ماحول کوبگاڑ دیا جاتا ہے اور پھر اقتدار ملنے پر لوٹ مار کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔ ادھر کانگریس پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بھی ایک ٹویٹ میںملک میں مہنگائی میں اضافے پر مودی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہاہے کہ وہ جنہوں نے نعرہ دیا تھا کہ ‘بہت ہوئی مہنگائی کی مار’اب وہی روزانہ قیمتوں اور افراط زرمیں اضافے سے عوام کو نشانہ بنارہے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved