شاپنگ سینٹر پر میزائل حملے، افسوسناک خبر آگئی

28  جون‬‮  2022

روس نے وسطی یوکرینی شہر میں واقع شاپنگ سینٹر پر میزائل حملے میں 11 افراد ہلاک جبکہ 40 زخمی ہوگئے۔

  یوکرینی سینئر حکام کا کہنا ہے کہ روس نے یوکرین کے وسطی شہر کریمینچوک میں واقع شاپنگ سینٹر پر دو میزائل حملے کیے، جس کے نتیجے میں شاپنگ سینٹر میں آگ لگ گئی۔ آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے شاپنگ سینٹر کو لپیٹ میں لے لیا ہے۔

  یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ جس وقت شاپنگ سینٹر پر حملہ کیا گیا اس وقت مال میں ایک ہزار سے زیادہ لوگ موجود تھے، انہوں نے کہا کہ حملے کیلئے وقت کا انتخاب ایسا کیا گیا جس وقت شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

  وسطی پولٹاوا ریجن کے گورنر ڈیمیٹرو لونن نے حملے میں 11 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو ورکرز کی جانب سے ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے، ملبے کے نیچے سے مزید لاشوں کے ملنے کا خدشہ ہے۔

 انہوں نے کہا کہ یہ شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی کارروائی ہے، قریب میں کوئی فوجی ہدف نہیں تھا جس پر روس نشانہ بنا سکتا ہو۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved