سندھ ترقیاتی پلان، وزیراعظم کا سندھ کیلئے نئےترقیاتی منصوبوں کا اعلان

27  ‬‮نومبر‬‮  2021

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت سندھ کے 14 اضلاع میں 444 ارب روپے کے نئے ترقیاتی منصوبے شروع کرے گی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت سندھ ترقیاتی پلان پر پیشرفت کا جائزہ اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزراء فہمیدہ مرزا، اسد عمر اور محمد حماد اظہر شریک ہوئے۔

اجلاس میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت سندھ کے 14 اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں میں کام کرے گی۔عمران خان کا کہنا تھا کہ مذکورہ منصوبوں کا مقصد صوبے میں رہنے والے شہریوں کے سماجی و اقتصادی حالات بہتر کرنا ہے۔انہوں نے ہدایت دی کہ صوبہ سندھ کے کم ترقی یافتہ دیہی علاقوں کو ترجیح دی جائے اور ان علاقوں میں خوشحالی کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ حکومتوں نے سندھ کی ترقی کو نظر انداز کیا ہے۔عمران خان نے بدین، گھوٹکی، تھر، میرپورخاص میں اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر مکمل کرنے کی ہدایت کے ساتھ ساتھ ٹنڈو محمد خان، حیدر آباد اور سانگھڑ میں بھی اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں وزیر اعظم کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ  444 ارب روپے کا سندھ ترقیاتی پلان 48 پی ایس ڈی پی منصوبوں پر مشتمل ہے، جبکہ  22-2021  کے لیے 26 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی جا چکی ہے۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ منصوبوں کی مقررہ مدت میں تکمیل، شفافیت اور معیاری کام کو یقینی بنایا جائے۔

وفاقی وزرا نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کا ذمہ دار سندھ حکومت کو ٹھہراتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے صوبے کی عوام کو مافیا کےرحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ چینی کی قیمت 150 روپے فی کلو گرام تک پہنچ چکی ہے، سندھ حکومت نے ملوں کو گنے کی فراہمی روک دی اور بعد ازاں چینی کے ذخیرے کو مارکیٹ پہنچانے سے بھی روکا۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں اشیا خورونوش اور اشیا ضروریہ کی قیمت دیگر صوبوں کے مقابلے میں اب بھی زیادہ ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved