بھارتی فوجی نے فائرنگ کرکے اپنے دو ساتھیوں کو مارڈالا

28  جون‬‮  2022

بھارتی پنجاب کے ضلع پٹھان کوٹ میں نفسیاتی مسائل میں گھرے ہوئے بھارتی فوجی اہلکار نے فائرنگ کرکے اپنے ہی دو ساتھیوں کو مارڈالا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 22 سالہ سپاہی نے پیر کے روز دو حوالداروں کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا۔ ملزم چار سال سے فوج میں خدمات سرانجام دے رہا ہے۔ ساتھی فوجی اہلکاروں کو ہلاک کرنے کے بعد ملزم فرار ہوگیا تھا لیکن اسے بعد میں گرفتار کرلیا گیا۔

ایک نائیک رینک کے فوجی اہلکار نے پولیس میں شکایت درج کرواتے ہوئے بتایا کہ جس وقت فائرنگ کا واقعہ پیش آیا وہ اور دیگر اہلکار سو رہے تھے۔ فائرنگ کے بعد انہوں نے اپنے سینئر افسران کو واقعے کی اطلاع دی اور زخمیوں کو پٹھان کوٹ کے ہسپتال لے کر گئے لیکن ڈاکٹروں نے دونوں کو مردہ قرار دے دیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved