مریم نواز جعلی آڈیو سےنوازشریف کی سزا معاف کروانا چاہتی ہے، فواد چوہدری

27  ‬‮نومبر‬‮  2021

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مریم نواز جعلی آڈیو اور ویڈیوز سےنوازشریف کی سزائیں معاف کروانا چاہتی ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے جعلی آڈیو،ویڈیو بنانے کے لئے ٹیم تیار کررکھی ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جعلی ویڈیوز اور آڈیو بنانا (ن) لیگ کا وطیرہ بن چکا ہے، نوازشریف اور مریم نواز  کیسز حتمی مراحل میں ہوں تو یہ لوگ سبوتاژ کرنے کی کوشش کرتے ہیں، (ن) لیگ کا واحد مقصد ہے کہ کسی طرح نوازشریف کی سزائیں معاف ہوجائیں، یہ لوگ اپنی جائیدادوں کا جواب دینے کے بجائے آئیں بائیں شائیں کر رہے ہیں، رانا شمیم (ن) لیگ کے عہدیدار تھے اور انہیں چیف جسٹس بنادیا گیا لہذا ن لیگ کی مہم کا عدلیہ کو فوری نوٹس لینا چاہیے۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز اداروں کو نشانہ بنا رہی ہیں ، جعلی ویڈیوآڈیو کا مقصد احتساب کے عمل کو سبوتاژ کرنا ہے ، جھوٹ بولنا اور دشنام ترازی کرنا ان کا پرانا وطیرہ ہے۔

پاکستان میں بھی تیل کی قیمت کم ہوگی

فواد چوہدری نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گرنے سے پاکستان میں بھی تیل کی قیمت کم ہوگی، کھانے پینےکی اشیاء کی قیمتوں میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے جب کہ پاکستان کے معاشی حالات میں بھی بہتری آئے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ معاشی بہتری کے لئے حکومت بڑے اقدامات کرنے جا رہی ہے۔ حکومت جامع اور پائیدار اقتصادی بڑھوتری کے سفر پر گامزن ہے، قومی معیشت کے اہم اشاریے بہتری کی عکاسی کر رہے ہیں۔

 

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved