سعودی عرب سے ادھارتیل خریداری معاہد ے کی، کابینہ نے منظوری دیدی

27  ‬‮نومبر‬‮  2021

وفاقی کابینہ نےسعودی عرب سےادھارپرتیل خریداری کامعاہدہ کرنےکی منظوری دے دی۔
وفاقی کابینہ نے سعودی عرب سے ادھار پر تیل خریداری معاہدے کی منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے دی۔ سرکولیشن سمری اکنامک ڈویژن کی جانب سے وفاقی کابینہ کو بھجوائی گئی تھی۔معاہدے کے تحت سعودی عرب پاکستان کو ماہانہ 100 ملین ڈالرز کا ادھارتیل فراہم کرے گا۔ معاہدے کے تحت پاکستان کو فیول کی ادائیگی کے ساتھ 3 اعشاریہ 80 فیصد مارجن بھی دینا ہو گا۔معاہدہ ابتدائی طور پر ایک سال کے لیے ہے جسے بعد میں بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔ وزارت خزانہ، اسٹیٹ بینک اور ایف بی آر نے پاک سعودی معاہدے کے ڈرافٹ پر اتفاق کیا تھا۔
یاد رہے کہ ڈیفرڈ پے منٹ پر فیول دینے کا وعدہ وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کے دوران ہوا تھا۔ سعودی ولی عہد نے ایک سال تک پاکستان کو ڈیفرڈ پے منٹ پر فیول دینے کا وعدہ کیا۔
پاک سعودی تعلقات
یاد رہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعاون اور تعلقات کو منظم اور مربوط کرنے کے لیے سعودی-پاکستانی سپریم کوآرڈینیشن کونسل قائم کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات انتہائی مستحکم ہیں جن کی بنیاد اور مرکز مشترکہ عقیدہ ہے۔ دنوں برادر ممالک کے مابین مثالی تعلقات کی اہمیت عالمی سطح پر بھی اپنی اہمیت کو تسلیم کرچکے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved