بھارت میں بھی سیاسی بحران شدت اختیار کر گیا، پہلا بڑا استعفیٰ پیش

30  جون‬‮  2022

بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں سیاسی بحران سنگین شدت اختیار کر گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہندو انتہاپسند  جماعت شیوسینا کے سربراہ اودے ٹھاکرے نے مہاراشٹرا کی وزارت اعلیٰ سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرتے ہوئے اپنا استعفیٰ گورنر بھجوا دیا ہے۔

اس موقع پر اودے ٹھاکرے کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ میں مخالفین کی طرح کے کھیل نہیں کھیلنا چاہتا، کل کویہ لوگ کہیں گے کہ انہوں نے بال ٹھاکرے کے بیٹے کو وزارت اعلیٰ کی کرسی سے گرا دیا ہے۔

 یاد رہے کہ شیوسینا کے باغی ممبراکناتھ شندے نے40 سے زائد اراکین اسمبلی کی حمایت کا دعویٰ کرتے ہوئے ریاستی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد جمع کرائی تھی، مہاراشٹرا اسمبلی میں اودے ٹھاکرے کیخلاف آج تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہونا تھی، جس سے قبل وہ خود مستعفی ہو گئے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved