وزیراعظم شہبازسے چین کی کمیونسٹ پارٹی کے ڈائریکٹرخارجہ امور کمیشن کی ملاقات

30  جون‬‮  2022

وزیراعظم شہبازسے چین کی کمیونسٹ پارٹی کے ڈائریکٹرخارجہ امور کمیشن نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی ہے۔

اسلام آباد –  (اے پی پی):وزیراعظم شہبازشریف نے چین کی کمیونسٹ پارٹی کے ڈائریکٹر خارجہ امور کمیشن یانگ جیچی اور ان کے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یانگ جیچی پاکستان کے مخلص دوست ہیں اور وہ پاکستان کی حکومت اور عوام کی طرف سے چینی وفد کو خوش آمدید کہتے ہیں ۔

وزیراعظم شہبازشریف سے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے ڈائریکٹر خارجہ امور کمیشن یانگ جیچی کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی ۔اس موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری ،وزیر مملکت حنا ربانی کھر ،وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال اور دیگر بھی موجود تھے۔

وزیراعظم شہباز شریف چینی وفد سے ملاقات کر رہے ہیں

وزیراعظم نے کہاکہ وہ پاکستان کی حکومت اور عوام کی طرف سے چینی وفد کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔ انہوں نے یانگ جیچی سے 2015ء میں چینی صدر کے دورے کے موقع پر ہونے والی ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ چینی صدر کے وفد کے اہم رکن کی حیثیت سے یانگ جیچی نے اہم کردار ادا کیا تھا، چین کے ساتھ ہم نے اس وقت مختلف معاہدوں پر دستخط کئے تھے جو دراصل سی پیک کا آغاز تھا ۔

وزیراعظم نے کہا کہ یانگ جیچی پاکستان کے مخلص دوست ہیں جنہوں نے ہمیشہ پاکستان کے کاز کی حمایت کی اور دونوں ملکوں کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کیا۔ وزیراعظم نے اپنے دورہ بیجنگ کا بھی ذکر کیا جب ان کی یانگ جیچی سے ملاقات ہوئی ۔

انہوں نے کہاکہ سی پیک کے منصوبوں ، سرمایہ کاری اور تجارت کے لئے ان کے شکر گزار ہیں ۔یانگ جیچی نے چینی صدر اور وزیراعظم کی طرف سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا اور اس توقع کا اظہار کیا کہ وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں پاکستان سماجی و اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved