کس ملک سے کتنے عازمین حج پہنچ چکے، سعودی حکومت نے اعدادوشمار جاری کر دئیے

30  جون‬‮  2022

سعودی وزارت حج و عمرہ نے رواں برس حج کی ادائیگی کیلئے پہنچنے والے عازمین حج سے متعلق اعداد وشمارجاری کردئیے ہیں۔

سعودی حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد وشمار کے مطابق مختلف ممالک سے اب تک 3 لاکھ 12 ہزار 982 عازمین حج مدینہ منورہ پہنچ چکے ہیں۔

سعودی عرب پہنچنے والے عازمین حج میں سے پروازوں کے ذریعے 2 لاکھ 52 ہزار 140 اور زمینی راستے کے ذریعے 13ہزار 210 عازمین حج مدینہ منورہ پہنچے ہیں۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کےمطابق مدینہ منورہ پہنچنے والے 12 ہزار 692 عازمین حج کا تعلق بنگلا دیش سے ہے۔ علاوہ ازیں  افریقی ملک نائیجیریا سے 9 ہزار 842 ، ایران سے 6 ہزار 411،  بھارت سے 7 ہزار 946 اور پاکستان سےاب تک 7 ہزار881 عازمین حج مدینہ منورہ پہنچ چکے ہیں۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق 2 لاکھ 21 ہزار 267 عازمین حج مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ کیلئے روانہ ہوئے ہیں جب کہ مدینہ منورہ میں تاحال 91 ہزار 689 عازمین حج مقیم ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved