ریگستان میں شدید پیاس سے جاں بحق 20 افراد کی لاشیں برآمد

30  جون‬‮  2022

لیبیا میں ریگستان سے 20 تارکین وطن کی لاشیں ملی ہیں جن کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ  راستہ بھٹک جانے کے بعد شدید پیاس کے باعث جاں بحق ہو گئے۔

لاشوں کو چاڈ کی سرحد سے 120 اور کفرۃ شہر سے 320 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع ریگستان سے گزرنے والے ٹرک ڈرائیور نےدیکھا، جس پر اس نے لیبیائی حکام کو اطلاع دی۔ مقامی امدادی ٹیموں کا کہنا ہے کہ مرنے والے افراد تارکین وطن تھے۔ جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں ایک   گاڑی کے قریب سے ملیں، جو کہ خراب حالت میں بند تھی۔

کفرۃ ایمبولینس سروس کے سربراہ ابراہیم بالحسن نے میڈیا کو بتایا کہ یہ 20 افراد کم از کم 14 دن پہلے ہی جاں بحق ہو چکے تھے ، ان کا  آخری رابطہ 13 جون کو موبائل فون کے ذریعے ہوا تھا، اس کے بعد یہ بھٹک گئے۔ تارکین وطن کی گاڑی چاڈ سے یہاں پہنچی تھی اور اس پر سوار تمام لوگ پیاس کی شدت کی وجہ سے ہلاک ہوئے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved