بغیر پرمٹ حج کرنیوالوں کو کتنا جرمانہ ہو گا؟سعودی عرب نے اعلان کردیا

30  جون‬‮  2022

سعودی عرب نے بغیر پرمٹ حج کرنے والوں پر10 ہزار ریال  ڈالرجرمانہ عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

  سعودی عرب کے پبلک سیکورٹی محکمے کے ترجمان کے مطابق حج سیزن کے دوران قواعد اورقانون پرعمل درآمد کروانے کے لئے مقامات مقدسہ کے اندر اوراطراف کی سڑکوں پرسیکورٹی فورسز تعینات کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ سیکورٹی فورسز اب تک 19 افراد کو حج سے متعلق جعلی اشتہارات اورفراڈ کے الزام میں گرفتارکرچکی ہیں۔

 رواں سال دنیا بھر کے 10 لاکھ عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved