گلگت بلتستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن میں سابق جج راناشمیم کیخلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق چیف جج راناشمیم کیخلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی گئی ، مذمتی قرارداد جی بی ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن میں منظور کی گئی۔قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ سابق جج کامبینہ بیان حلفی ریاست،عدالتی نظام داغدارکرنےکی کوشش ہے، مبینہ بیان حلفی عدالتوں پرعوام کااعتمادمتاثرکرنےکی مذموم کوشش ہے۔متن میں کہا ہے کہ راناشمیم باراوربینچ میں غلط فہمیاں پیداکرنےکی کوششیں کرتےرہے، سابق جج راناشمیم کی وجہ سےعدالتی نظام کافی عرصہ ڈی ریل رہا، ایک سال تک وکلا نے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا۔
قرار داد کے مطابق وکلانےپہلی بارسپریم اپیلٹ کورٹ احاطےمیں راناشمیم کیخلاف دھرنادیا،راناشمیم کےصادرکردہ فیصلوں کوجوڈیشری میں کبھی پذیرائی نہ ملی، انھوں نےجی بی آرڈر2018کےبرخلاف اپنی پنشن بھی وصول کی۔
جی بی ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ راناشمیم نے سینئروکلاکیخلاف مقدمات درج کرائےاورلائسنس معطل کئے اور انھوں نے خلاف قانون گریڈ 18سے 20میں بھرتیاں کرائیں، خلاف قانون بھرتیوں کیخلاف مقدمات زیرسماعت ہیں۔قرارداد میں کہا گیا کہ ہائیکورٹ بار جی بی راناشمیم کےبیان حلفی کی بھرپورمذمت کرتی ہے، قانون وانصاف کی بالادستی کیلئےکسی قربانی سےگریزنہیں کریں گے ، سپریم کورٹ پاکستان راناشمیم کےالزامات پرجوڈیشل کمیشن مقررکرے۔